کانگریس نے این ڈی ٹی وی انڈیا چینل پر پابندی لگانے کے فیصلے پر حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ اس نے دباؤ میں اپنا فیصلہ ملتوی تو کر دیا لیکن پابندی کو مکمل طور پر ہٹایا نہیں ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کا رویہ آمرانہ ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر کپِل سبل نے یہاں
پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی وی چینل پر پابندی لگانے کے سلسلے میں جب حکومت پر چاروں طرف سے حملہ ہوا تو دباؤ میں آکر اس نے پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کو ملتوی کر دیا لیکن پابندی کو ہٹایا نہیں گیا ہے۔
حکومت کے اس فیصلے سے صاف ہو گیا ہے کہ وہ آمرانہ ذہنیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔